بھارت میں انتخابات کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہو گا: خورشید قصور ی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت میں انتخابات کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ سرکاری ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فوجی سطح پر ملاقاتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا۔سابق خارجہ سیکرٹری اکرم ذکی نے کہا کہ پاکستان مئی کے انتخابات کے بعد بھارت کو دوستی کی پیش کش کرتا رہا ہے تاہم بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ بھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔