بلاول بھٹو کے مشیروں کی تقرری جہانگیر بدر سینئر ایڈوائزر مقرر

بلاول بھٹو کے مشیروں کی تقرری  جہانگیر بدر سینئر ایڈوائزر مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کے مشیروں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جہانگیر بدر کو پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا۔ ہشام ریاض شیخ کو پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا۔ بشیر ریاض، غضنفر گل اور بیرسٹر مسعود کوثر بھی سینئر مشیر ہوں گے۔ جمیل سومرو اور فواد چودھری بلاول بھٹو کے میڈیا ایڈوائزر ہوں گے۔