اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 ملزم گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقے سے دو مبےنہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے جن کے قبضہ سے 15 دستی بم اور بڑی مقدار مےں دھماکہ خےز مواد قبضے مےں لے لیا گیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رےڈ کر کے دو افراد کو چےک کےا تو انکے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جس پر انہےں حراست مےں لیکر تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردےا۔ ملزموں کے نام انوار الحق اور صداقت حسےن بتائے جاتے ہےں۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد اسلام آباد راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔