چیف جسٹس اور ساتھی ججوں کا جسٹس ناصر الملک کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں ساتھی ججز نے جسٹس ناصر الملک کی والدہ کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا۔ چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔