طالبان سے مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے عوام پرامید ہیں: غلام احمد بلور

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور  رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے ،اگر امن قائم نہ ہوا تو سب سے زیادہ نقصان پختونوں کا ہی ہوگا،مذاکرات کے آغاز سے ہی سیزفائر ہوجائیگا،   عوام مذاکرات سے انتہائی پر امید ہیں ۔