صدر ممنون حسین کا مظفر آباد اور سکھر میں خواتین سے زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

صدر ممنون حسین کا مظفر آباد اور سکھر میں خواتین سے زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(ثناء نیوز) صدر ممنون حسین نے مظفر آباد اور سکھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے دلخراش واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے دونوں واقعات کی الگ الگ تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں۔ منگل کو اسلام آباد میں جاری بیان میں صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کو تمام ممکنہ امداد کی فراہمی، ملزموں کو انصاف  کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔