دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ پروگرام کے تحت مذاکرات کا سلسلہ جاری

دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ پروگرام کے تحت مذاکرات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد+ دبئی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) دبئی میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ پروگرام کے تحت مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستان کی ٹیم نے جس کی قیادت سیکرٹری خزانہ کر رہے تھے آئی ایم ایف ٹیم کو معاشی سیکٹر کی کارکردگی اور سٹیٹ بینک کے خلاف قرضوں کے حصول کے بارے میں بتایا۔ ٹیم کو پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے خارجہ امور کے وزیر مملکت محمد ترگاش سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے شیخ بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن زید النیہان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں۔