ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفر اقبال اعوان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں سابق اے ڈی امیگریشن اویس بہرام بلوچ ملوث ہیں۔ اس نے وسط ایشیائی دو خواتین کو بغیر امیگریشن ایئرپورٹ سے باہر بھجوایا۔   اس کے دو ساتھیوں ‘ دو خواتین اور کانسٹیبل  شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔