انفارمیشن گروپ کے رائو تحسین نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (آئی این پی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے آفیسر رائو تحسین علی خان نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے منگل کی شام اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل ازیں رائو تحسین علی خان کی بطور پی آئی او تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔