ہائر ایجوکیشن کمشن نے بلوچستان کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی

اسلام آباد ( آئی این پی )ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) نے بلوچستان کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ،ٹاسک فورس ڈاکٹر جاوید لغاری کی سربراہی بلوچستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے رپورٹ تیار کرے گی۔ٹاسک فورس عید کی چھٹیوں کے بعد بلوچستان کا دورہ کریگی۔ ٹاسک فورس کا قیام وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ کی تجویز پر عمل میں لا یا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعلیٰ کو صوبہ میں انسانی وسائل سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ٹاسک فورس میں تجربہ کار ماہر تعلیم شامل ہیں۔
ٹاسک فورس