عمران اور فضل الرحمان اختلافات ختم کر دیں سیاستدانوں کو تقسیم نہیں ہونا چاہئے:امین فہیم

عمران اور فضل الرحمان اختلافات ختم کر دیں سیاستدانوں کو تقسیم نہیں ہونا چاہئے:امین فہیم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امین فہیم کا کہنا ہے دونوں رہنما اختلافات ختم کرکے جمہوریت کیلئے کام کریں کچھ حلقے سیاستدانوں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، سیاستدانوں کو تقسیم نہیں ہونا چاہئے۔