ضمنی انتخابات : الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع کردیا

ضمنی انتخابات : الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع کردیا

اسلام آباد ( خبر نگار+نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے ضمنی الیکشن کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے لئے ایک کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے 16حلقوں کےلئے سبز بیلٹ پیپرز اور صوبائی اسمبلی کے 26حلقوں کےلئے سفید بیلٹ پیپرز چھپائے جائیں گے۔ 15اگست تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل مکمل ہو جائیگا۔