سیلاب: وزیراعظم کی 3وفاقی وزراءکو خیبر پی کے، سندھ، بلوچستان کا دورہ کرنےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

سیلاب: وزیراعظم کی 3وفاقی وزراءکو خیبر پی کے، سندھ، بلوچستان کا دورہ کرنےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے 3وفاقی وزراءکو ہدایت کی ہے وہ فوری طور پر خیبرپی کے، سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نقصانات کا تخمینہ لگائیں اور وفاقی حکومت کو آگاہ کریں کہ صوبائی حکومتوں کو کیا امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔ رانا تنویر کو خیبرپی کے ، خرم دستگیر کو سندھ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) قادر بلوچ کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔س وفاقی وزراءکو فوری طور پر دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ مشکلات کا شکار لوگوں کی مناسب امداد کی جا سکے۔