راولپنڈی: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی خاتون سمیت دو افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

راولپنڈی (این این آئی) ڈھوک سیداں کے علاقے غازی آباد میں شارٹ سرکٹ سے ہونیوالی آتشزدگی کے دوران خاتون سمیت دو افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ غازی آباد میں شیل پٹرول پمپ کے قریب واقع گھر میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران گھر میں موجود 42 سالہ محمد اعجاز اور 34 سالہ مظلومہ آگ کے شعلوں سے بچنے کیلئے عقبی باتھ روم میںبند ہو گئے۔ اس دوران ہر طرف دھواں بھر جانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا جو ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔ ریسکیو 1122 کی فائر و ایمبولینس سروس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آتشزدگی/ دو جاں بحق