تہران میں صدر زرداری اور حامد کرزئی کی غیر رسمی ملاقات

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایران میں صدر آصف علی زرداری اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا۔