اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں، چودھری نثار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں، چودھری نثار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آ باد (خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کی حلقہ بندیوں سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جبکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے بارے میں بھی ہوم ورک شروع کردیا ہے۔