نجی سکولوں کو فیس بڑھانے‘ اضافہ واپس نہ لینے پر روزانہ 20 ہزار جرمانہ ہو گا: پنجاب میں آرڈیننس جاری
اسلام آباد(صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کی فیس کے بارے میں آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول نے فیس بڑھائی یا وصول شدہ بڑھی ہوئی فیس واپس نہ کی تو روزانہ 20 ہزار روپے جرمانہ ہو گا اور جرمانے کی یہ رقم 40 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔ گورنر رفیق رجوانہ کی طرف سے جاری پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن پروموشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے مطابق بجلی تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ ماہانہ فیس کے ساتھ داخلہ فیس یا سیکیورٹی فیس بھی نہیں بڑھے گی والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں یا یونیفارم خریدنے پر بھی مجبور نہیں کیا جائیگا۔