کے ای ایس سی ہماری بجلی کھینچ لیتی ہے، کنکشن کاٹ دینگے: عابد شیر علی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ نیوز ایجنسیاں) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ این پی سی میں حکام نے وزیر مملکت کو بتایا کہ کے ای ایس سی سے معاہدہ ہے کہ وہ سسٹم سے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کے ای ایس سی 650 میگاواٹ سے زیادہ بجلی لے تو سسٹم بند کر دیں۔ کے ای ایس سی کو جھٹکا دینا پڑے گا۔ کے ای ایس سی پیک آور میں 700 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کھینچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی ہمارے حصے کی بجلی لے جاتی ہے۔ ملک پانی و بجلی کے مسائل کا شکار ہے۔ کے ای ایس سی، وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کو خط لکھیں گے۔ کے ای ایس سی تھرمل ذرائع سے اپنی بجلی بنائے۔ اب چاہے کچھ بھی ہو، ہم پاکستان کے مفاد کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا بجلی بند کی جائے تو ہنگو کے لوگ بندوقیں لے آتے ہیں۔ دریں اثناءترجمان کے ای ایس سی نے کہا ہے کہ وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صحیح بریفنگ انہیں نہیں ملی۔ این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں لی جاتی۔
ترجمان کے ای ایس سی