چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نام وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی آج ہونے والی ملاقات بھی ملتوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں آج ہونے والی ملاقات بھی ملتوی ہو گئی۔ ملاقات وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نام پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ وزیراعظم آج سہ پہر ایک بجے کے بعد ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ اپوزیشن لیڈر سہ پہر ایک بجے سے قبل ملاقات کے خواہشمند تھے۔
ملاقات ملتوی