پیپلز پارٹی کی سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے دوران آیات بھول گئیں

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے دوران آیات بھول گئیں۔ جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈ کے اجلاس میں چیئرپرسن کمیٹی کلثوم پرون نے ڈاکٹر سعیدہ اقبال کو اجلاس کے آغاز پر تلاوت قرآن پاک کیلئے کہا۔ سعیدہ اقبال نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت شروع کی لیکن درمیان  میں آیات بھول گئیں اور انہیں تلاوت ادھوری چھوڑنا پڑ گئی جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے کہا ڈاکٹر صاحبہ ماشاء اللہ پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔