پرویز رشید کی نیوز کانفرنس میں کتے اور بلیوں کے تذکرے

  اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید   کی نیوز کانفرنس  کے دوران کتے   اور بلیوںکا تذکرہ، ماضی  کے حکمرانوں  کے  گلے شکوے، ذاتی  اے سی کی کارگزاری، بیمار معیشت  کے علاج کی تجاویز،  بجلی کے متبادل ذرائع اور سستی   بجلی کے لیے آٹھ سے نو  سال کا عرصہ درکار، سبسڈی  دینے کا بھی  تذکرہ کیا۔ چیمبر آف کامرس  کے دفتر میں   میڈیا سے گفتگو  میں وفاقی  وزیر اطلاعات  پرویز رشید نے  کہا کہ حکومت   غریبوں   کو بجلی کی سہولیات پر  سبسڈی  دے رہی ہے   یہاں تک  کہ ہم ان کتے بلیوں  کے اخراجات  بھی برداشت کررہے ہیں  جو گھروں  میں  رکھے جاتے ہیں  اور ان کے لئے بجلی  کے بلب  اور پنکھے  چلتے ہیں  ان کا بھی ایک اے سی ہے۔