سپریم کورٹ کے باہر خودسوزی کی کوشش کرنے والا گرفتار، محمد یونس کے متحدہ پر الزامات

اسلام آباد (آن لائن) سیاسی جماعت کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ شخص نے سپریم کورٹ میں معاملہ نہ اٹھائے جانے پر عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ محمد یونس پرویز سپریم کورٹ میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف درخواست دینے کے لیے آیا اور اس حوالے سے اس نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ سے بھی مدد طلب کی تھی مگر گزشتہ روز وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں مذکورہ شخص نے ایم کیو ایم پر مبینہ طورپر الزام عائد کیا کہ وہ ان کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ وہ حیدر آباد کا رہائشی ہے۔
خودسوزی