سپریم کورٹ میں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والی 3 مشینیں خراب نکلیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت سے خریدی گئی 3 مشینیں خراب نکلیں‘ دستاویز کے مطابق چیف جسٹس کی عدالت کے باہر نصب مشین بھی خراب نکلی‘ مشینیں فروری  2012ء میں خریدی گئیں‘ سی ڈی اے نے ٹھیکہ منسوخ کر دیا۔ کمپنی کو مشینیں واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔