حکومت غربت میں کمی اور تعلیم سب کیلئے جیسے ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے: صدر ممنون حسین

حکومت غربت میں کمی اور تعلیم سب کیلئے جیسے ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے: صدر  ممنون حسین

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ملک کے ترقیاتی ایجنڈے میں تعلیم کو اولین ترجیح کا حامل شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تخفیف غربت اور ’’تعلیم سب کے لئے‘‘ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، فاصلاتی نظام تعلیم معاشرے کے مختلف طبقات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور دہشت گردی سمیت سماجی برائیوں کے انسداد میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے، ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کے رکن ممالک کے مابین باہمی تعاون اور وسیع تر اشتراک کار کو ادارہ جاتی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی دو روزہ 27 ویں سالانہ کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔