ججز برطرفی کیس: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 32 سرکاری گواہان کو سمن جاری کر دئیے

اسلام آباد (اے این این) ججز برطرفی کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 32 سرکاری گواہان کو سمن جاری کر دئیے، سماعت 9 اکتوبر کو سابق صدر پرویز مشرف کی سب جیل میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دائر ججز برطرفی کیس کی سماعت کیلئے 9 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔