بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کرنا پڑینگے: برجیس طاہر

اسلام آباد (خصوصی ریورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت و بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کا بھرپور اظہار کر کے 15کروڑ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی۔بھارت کو مسئلہ شیر کے حل کے لئے نتیجہ خیز مذاکرات کرنا پڑیں گے،کشمیر پاکستان کی تکمیل کا مسئلہ ہے، اپنی وزارت کے پہلے 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں چوہدری برجیس طاہر نے کہا انشاءاللہ ہم اپنی شہ رگ کوآزاد دم لیں گے۔