اے پی سی ماورائے آئین تھی، سیاسی عزم فوج پر نہیں ٹھونسا جا سکتا: سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (ثناءنیوز) آل پارٹیز کانفرنس کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد سے متعلق تمام تر سیاسی سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ ایک آئینی درخواست میں کہا گیا ہے 9 ستمبر کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں سیاستدانوں کا اجتماع ماورائے آئین تھا اور سیاسی عزم فوج پر نہیں ٹھونسا جا سکتا۔ شاہد اورکزئی نے استدعا کی عدالت قرار دے افواج پاکستان اے پی سی کی قرار داد کے تابع نہیں ۔