ایک دن میں 65 مقدمات اندراج کیس کی سماعت، ایف آئی آرز کا ریکارڈ ساتھ لگانے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں ایک دن میں 65 مقدمات اندراج کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شیرازی برادران کے وکیل کو ایف آئی آرز کا ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا اویس مظفر ٹپی کو کیوں فریق بنایا گیا اس کا کیا تعلق ہے؟ کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ شیرازی برادران کے وکیل نے کہا کہ ساری ایف آئی آرز ان کے اشارے پر درج کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شیرازی خاندان اور ساڑھے تین ہزار افراد کے خلاف ایک ہی دن میں 65 مقدمات درج کئے گئے تھے۔