اڑھائی ہزار بلیو پاسپورٹس کی منسوخی، فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے ڈھائی ہزار سے زائد نیلے بلیو پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سابق حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے دور میں ارکان پارلیمنٹ، ان کے اہلخانہ، سابق سرکاری افسران کے علاوہ دیگر من پسند افراد کو جاری کئے گئے تھے۔ اس ضمن میں ایک جامع فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فہرست میں سب سے زیادہ تعداد ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کی ہے جو کہ 1280 کے قریب ہے۔