اسلام آباد: نیروبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ائر پورٹ پر اے این ایف نے نیروبی جانے والے مسافر کے پیٹ میں ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد کر لئے۔ بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلام آباد پر نائیجریا سے تعلق رکھنے والا مسافر نجی پرواز کے ذریعے نیروبی جا رہا تھا۔ اے این ایف نے چیکنگ کے دوران مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کر لئے۔