اسلام آباد میں انسانی سمگلنگ میں ملوث بڑا گروہ گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسانی سمگلنگ میں ملوث بڑا گروہ گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن ظفر اقبال کے مطابق گروہ کا سرغنہ چارسدہ کا مشتاق احمد خان ولد عبدالقیوم خان ہے، مشتاق وفاقی محتسب کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے اور لوگوں کو کینیڈا، ملائشیا اور یورپ بھجوانے کیلئے 15 لاکھ روپے بٹورتا تھا۔