سینٹ کا اجلاس آج ہوگا‘پاک چین اقتصادی راہداری سمیت کئی اہم امور پر بحث کی جائیگی

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کا 115واں اجلاس آج پیر شام 4بجے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میںپاک چین اقتصادی راہداری سمیت کئی اہم امور پر بحث کی جائیگی جس میں سینیٹر عثمان سیف اللہ سینیٹر طاہر حسین مشہدی، سعید غنی،مسز روبینہ عرفان اور سراج الحق کی جانب سے پیش کی جانے والی تحاریک التواشامل ہیں۔