سعودی شوریٰ کل غیرملکی ملازمین پر انحصار کم کرنے کی منظوری دیگی، سڑکوں پر بیروزگار پھرنے والے غیرملکی ملک بدر کئے جائینگے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کی شوریٰ کی کونسل اپنے اجلاس میں غیر ملکی کارکنوں پر انحصار کم کر کے زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کی منظوری دیگی۔ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ ملک میں موجود غیرملکی جو سڑکوں پر کام کی تلاش میں پھرتے ہیں انہیں ملک بدر کیا جائے کیونکہ ایسے غیرملکی سعودی عرب کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ کونسل سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں قوانین میں ترمیم بھی لائیگی۔