ایان علی با اثر ترین ماڈل بن گئی بیرک پر ڈیوٹی لگوانے کیلئے جیل اہلکاروں میں جھگڑے، قرعہ اندازی کے ذریعے تعیناتیاں

ایان علی با اثر ترین ماڈل بن گئی بیرک پر ڈیوٹی لگوانے کیلئے جیل اہلکاروں میں جھگڑے، قرعہ اندازی کے ذریعے تعیناتیاں

اسلام آباد (آن لائن) منی لانڈرنگ ماڈل آیان علی ملک کی با اثر ترین ماڈل بن گئی ہیں۔اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں ایان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی کے ذریعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دیں۔ مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اور کسٹمز حکام کی جانب سے غلطیوں سے بھرپور چالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پر رہائی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی بیرک پر ڈیوٹی کے لئے جیل کے اہلکار آپس میں جھگڑے کر نے لگے ہیں۔