الیکشن کمشن کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کل جاری کرے گا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدوار وں کے نوٹیفیکیشن کل منگل کو جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدوار وں کے نوٹیفیکیشن ممکنہ طورکل (منگل )کو جاری کرے گا۔ 42 کنٹونمنٹ بورڈ کی کل 199 جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں182امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔