پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق درخواست کو یکجا کرکے سماعت کی ہدایت

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس ناصر الملک نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے بارے میں دو درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار کے اعتراضات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق ایک اور اپیل بھی عدالت کے روبرو ہے اگر چہ دونوں درخواستیں یکسر متضاد موقف پر بنی ہیں لیکن ان کو یکجا کرنا بہتر ہو گا، سابق سینیٹر ظفرعلی شاہ کا اصرار تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے آئین کی نظر میں موثر ہیں اور ان کی نشستیں خالی قرار دی جائیں جبکہ درخواست گزار شاہد اورکزئی کا موقف ہے کہ آئین اجتماعی استعفوں کی اجازت نہیں دیتا۔