پاکستان اقتصادی اہداف حاصل کر رہا ہے، توانائی بحران ختم ہونے سے صورتحال بہتر ہو گی: بلوم برگ

پاکستان اقتصادی اہداف حاصل کر رہا ہے، توانائی بحران ختم ہونے سے صورتحال بہتر ہو گی: بلوم برگ

اسلام آباد(آن لائن)امریکی اقتصادی سروے کرنے والی فرم بلوم برگ کے مطابق پاکستان اپنے اقتصادی اہداف کامیابی سے حاصل کر رہا ہے جہاں شرح سود گزشتہ 42سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ترقیاتی بجٹ 25فیصد اضافے کے ساتھ 525ارب روپے ہو چکا ہے اور آئندہ سال حکومت کے اقدامات سے 2000میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ بلوم برگ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 17.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے موجودہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 4.1فیصد رہی۔ اقتصادی سروے کرنے والی امریکی فرم نے پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین سروے میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو مثبت قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان می ںحکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے توانائی و دیگر منصوبوں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں لا کر منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جانے کی وجہ سے کاروبار کو فروغ ملا جس سے پاکستان اپنے اقتصادی اہداف کامیابی سے حاصل کر رہا ہے۔ سٹیٹ بنک نے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شرح سود میں کمی کی جس سے کاروباری حالات میں بہتری پیدا ہوئی، ادائیگیوں کے توازن میں بہتری پیدا ہوئی۔ حکومت نے ترقیاتی کاموں کے لیے 525ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، بلوم برگ نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال بارہ ماہ میں حکومت دو ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر ے گی جس سے توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پایا جا سکے گا، توانائی بحران کے خاتمے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔