تمام شریک ملزموں کو شامل تفتیش کرکے مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے غداری کیس میں وفاق کا جواب جمع

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ میں مشرف کیخلاف سنگین غداری مقدمے میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر کیس میں وفاق نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے وفاق کی جانب سے ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب جمع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ درخواست گزاروں کے اعتراضات کی روشنی میں تمام شریک ملزموں کو تفتیش میں شامل کرکے ان کو موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔