اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی بے بنیاد اعتراضات کو طبل جنگ سمجھا جائیگا: شیری رحمن

اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی بے بنیاد اعتراضات کو طبل جنگ سمجھا جائیگا: شیری رحمن

اسلام آباد ( آئی این پی ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر شیری رحمن نے بھارت کی جانب سے 1965ء کی جنگ کے 50سال مکمل ہونے پر جشن منانے پر کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کیلئے صورتحال مزید خراب ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا یا پاکستان چین اقتصادی راہداری پر تحفظات کا اظہار کرنا طبل جنگ سمجھا جائیگا۔ اس قسم کے اقدامات ڈائیلاگ کی بحالی کیلئے اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔ شیری رحمن نے کہا کہ ذہن میں یہ بات رکھنی چاہئے کہ یہ راہداری پاکستان کے علاقے سے گزرتی ہے اور بھارت کے خدشات بے وجہ ہیں۔