دہشت گردوں کا انفراشٹرکچر تباہ کردیا، داعش آئی تو طالبان جیسا حشر ہوگا: ائر چیف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ داعش پاکستان آئی تو اس کا طالبان جیسا حشر ہو گا۔ پاکستان ائرفورس قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں افسروں اور جوانوں نے دن رات کام کیا ہے۔ فضائیہ نے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر دیا۔ تاریخ میں پہلی بار سول اور عسکری قیادت میں دفاعی معاملات پر ہم آہنگی ہے۔