الطاف ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، انکا علاج ضروری ہے، حکومت ایکشن لے گی: عابد شیر
اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ الطاف حسین ذہنی طور پر ٹھیک نہیں اس لئے وہ ملکی اداروں کیخلاف بات کررہے ہیں، انکا ذہنی علاج ہونا ضروری ہے، اب ایکشن کا وقت آگیا ہے اور ردعمل کا وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا طرزعمل بہت زیادہ اینٹی پاکستان ہوگیا ہے جس سے ایم کیو ایم کے کارکن خود پریشان ہیں کہ وہ انکے بیان کا دفاع کیسے کریں۔ ایم کیو ایم کے ووٹروں کا احترام کرتے ہیں مگر انکے عسکری ونگ کیخلاف آپریشن ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں حکومت انکے خلاف ایکشن لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ہماری پارٹی کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کرے۔