ا99ء میں ملا اختر قندھار کے کمانڈر تھے‘ گاڑی میں ان سے ملاقات ہوئی
سلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) بی بی سی کے نامہ نگار نے ملا اختر منصور سے ایک ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 1999ء میں دسمبر کی ایک سرد دوپہر قندھار کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے برآمدے میں دھوپ سینکنے کیلئے دو درجن صحافی بیٹھے تھے کہ طالبان کی محبوب گاڑی ڈبل کیبن ہمارے قریب آکر رک گئی۔ اگلی نشست پر بیٹھے ایک طالب نے آ گے بڑھ کر مجھے اپنی جانب بلایا اور ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کا تعارف پہلے کراتے ہوئے کہا کہ یہ قندھار کے کمانڈر ملا اختر منصور ہیں۔ انہوں نے کہا ملا اختر نے جوانی پشاور میں گزاری اور انکے والد کی پشاور میں اسلامی کتب کی دکان تھی۔