میں بھٹو کا سپاہی تھا، مجھے سیکھنے کا موقع مولانا مودودی سے ملا: جاوید ہاشمی
اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا ہے کہ مجھے سیکھنے اور کام کرنے کا موقع مولانا سید مودودی سے ملا تھا، میں ذوالفقار علی بھٹو کا سپاہی تھا ایک سال تک سڑک پر ان کے لئے مار کھاتے رہے تاہم بھٹو نے نظام حکومت کے حوالے سے ہمارے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو ہم ان دور سے چلے گئے تھے۔ مجھے سیکھنے اور کام کرنے کا موقع مولانا سید مودودی سے ملا تھا۔ وہ پاکستان کی ایک بہت بڑی اور قد آور شخصیت تھیں۔