چوہدری نثار کی وفاقی سیکرٹری داخلہ کی دیانتداری کی تعریف
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ان کی دیانتداری پر بھرپور انداز میں سراہا۔ وزیرداخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے بارے میں ریمارکس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔