امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے، سفر سے گریز کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ برطانوی حکومت کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی، اغوا اور تشدد کا شدید خطرہ ہے۔ حکام نے برطانوی ہائی کمیشن کو دھرنوں کے دوران اسلام آباد تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے اور مسافروں کو کہا گیا ہے وہ قبائلی علاقوں چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، بونیر کے سفر سے گریز کریں جبکہ امریکی سفارتخانے نے کہا ہے اسلام آباد میں موجود امریکی شہری ریڈ زون میں جانے سے گریز کریں۔ دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی شہری محتاط رہیں اور اپنی نقل و حرکت محدود کردیں۔