’’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو‘‘ پارلیمنٹ کے اجلاس میں سورہ آل عمران کی آیات کی تلاوت
اسلام آبا د(آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز سورۃ آل عمران کی آیت ’’سب مل کر اللہ کی رسی (یعنی قرآن اورا تباع رسولؐ) کو مضبوطی سے تھامو اور تفرقے میں نہ پڑو اور نہ ہو جائو ان لوگوں کی طرح جو دین میں تفرقہ ڈالتے ہیں اورایسے لوگوں کے لیے عذابِ عظیم ہے‘‘ سے کیا گیا۔