وزیراعظم مشترکہ اجلاس کے آغاز سے قبل ایوان میں پہنچ گئے‘ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باقاعدہ آغازسے قبل ہی اجلاس میں پہنچ گئے۔ منگل کو پارلیمنٹ کے ہائوس کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم ایوان میں آئے تو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا اور ڈیسک بجائے۔ وزیراعظم سے مصافحہ کرنے والے ارکان کا تانتا بندھ گیا، وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہوئے تو ارکان ان سے ملاقات کے لئے آتے رہے۔