ڈینگی کے خلاف مہم، کیوبا نے حکومت پنجاب کو مدد کی پیشکش کر دی

ڈینگی کے خلاف مہم، کیوبا نے حکومت پنجاب کو مدد کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (جاوید صدیق) کیوبا نے پنجاب میں ڈینگی مچھر کے خلاف مہم میں حکومت پنجاب کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان میں کیوبا کے سفیر جینرز زینن نے ایک سفارتی تقریب میں نوائے وقت کو بتایا کہ میں نے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کو پیشکش کی ہے کہ کیوبا کے ڈاکٹر ڈینگی پر قابو پانے کے لئے مدد دینے کے لئے تیار ہیں سفیر نے بتایا کہ کیوبا کو ڈینگی بخار پر قابو پانے کا وسیع تجربہ ہے۔