اسلام آباد سمیت نواحی علاقوں میں بارش سے موسم مزید خوشگوارہوگیا

اسلام آباد سمیت نواحی علاقوں میں بارش سے موسم مزید خوشگوارہوگیا

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث گرمی بھاگ گئی اورموسم دلفریب ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روزتک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، اورکشمیرمیں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔