اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ انتظامیہ کی جانب سے قریبی علاقوں کووارننگ جاری کردی گئی.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ انتظامیہ کی جانب سے قریبی علاقوں کووارننگ جاری کردی گئی.

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی مین سید پورکے مقام پر سڑسٹھ ملی میٹر، گولڑہ میں تراسی، بارہ کہو اڑتیس اورچکلالہ میں پینتیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے الرٹ جاری کردیا گیا۔ فلڈ کنٹرول کے مطابق کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح ایک ہزارسات سوفٹ ہے اوراس میں بتدریج کمی ہو رہی ہے جبکہ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔